اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا

بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا

بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا

 

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دیا، جسے بھارت نے 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے  252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے،  نائب کپتان شبمن گل 31 رنز پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، بھارتی ٹیم ابھی شبمن گل کی وکٹ کے نقصان سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ مائیکل بریسویل نے محض چار گیندوں بعد ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ کوہلی صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، جس سے بھارت پر دباؤ مزید بڑھ گیا تھا۔

 

اس کے بعد راچن رویندرا نے 122 کے مجموعے پر  بھارتی کپتان روہت شرما کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔ جو 76 رنز بنا چکے تھے اور  ایک بڑے شاٹ کھیلنے کے چکر میں آگے بڑھے، لیکن گیند ان کے بلے سے چوک گئی اور وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے انہیں اسٹمپ کیا۔

 

بھارتی ٹیم کو چوتھا  نقصان شریاس ایئر کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 183  پر 48 رنز بنا کر  پویلین کی جانب روانہ ہوئے، اس کے بعد اکشر پٹیل 39 ویں اوور میں 203 کے مجموعے پر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ چھٹی وکٹ کا نقصان بھارت کو 241 پر  ہاردک پانڈیا کی صورت میں اٹھانا پڑا  جو 18 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔

 

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے 76 ، شریاس ائیر نے 48 ، شبھمن گل نے 31 رنز بنائے،  اکشر پٹیل 29 ، ہاردک پانڈیا 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسٹائلش بیٹر ویرات کوہلی صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کے ایل راہول 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481