اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیمپئنز ٹرافی 2025،بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی 2025،بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی 2025،بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

 

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے 15 رنز پر پویلین بھیجا،   دوسری وکٹ 69 رنز پر گری، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

 

نئے آنے والے کیوی بلے باز کین ولیمسن بھی جم کر نہ کھیل سکے اور ٹیم کے مجموعی 75 سکور پر محض 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے 14 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

 

نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب گلین فلپس 34 سکور بناکر بولڈ ہوگئے جبکہ 211 کے مجموعی سکور پر ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگز کھیل کر آسان کیچ تھما بیٹھے، کیویز کو ساتواں نقصان مچل سینٹر کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 8 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

 

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے 2، 2 جبکہ محمد شامی اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی، میٹ ہینری انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے، انکی جگہ نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، پچ اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا، ڈریسنگ روم میں یہی بات کی تھی کہ ٹاس کی فکر نہ کریں اور صرف اچھا کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ گزشتہ کئی سالوں سے بہت اچھی ٹیم رہی ہے۔

 

روہت شرما نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آج کا میچ ہمارے لئے سب سے اہم ہے، ہم دیکھیں گے کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

 

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

 

نیوزی لینڈ 25 سال بعد چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ بھارت تیسری بار چیمپئنز بننے کیلئے پرامید ہے، دونوں ٹیمیں دو بار چیمپئنز ٹرافی میں آمنے سامنے آئی ہیں اور دونوں نے ہی ایک ایک میچ جیتا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481