اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کی نمازِ جنازہ ادا

سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کی نمازِ جنازہ ادا

سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کی نمازِ جنازہ ادا

 

جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل احمد خان کی نمازِ جنازہ صوابی میں ادا کر دی گئی۔

 

شکیل احمد کی نمازِ جنازہ مشتاق احمد نے پڑھائی، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر  سمیت دیگر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

 

دوسری جانب سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان کے قتل کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

 

واقعے کی ایف آئی آر تھانا کالو خان صوابی میں درج کی گئی۔

 

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم کامران نے گھر کے باہر شکیل خان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، ملزم نے اپنے والد کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا۔

 

واضح رہے کہ مشتاق احمد کے بھائی کے قتل کا واقعہ کل پیش آیا تھا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481