اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرلOIC اور مصری وزیر خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرلOIC اور مصری وزیر خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرلOIC اور مصری وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرل او آئی سی اور مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، انہوں نےدونوں رہنمائوں سے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور اور مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طحہ سے ملاقات کی۔یہ ملاقات جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی, دونوں رہنمائوں نے مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے امت کے لیے متفقہ آواز کے حصول کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر او آئی سی کے قابل تعریف کردار پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدلعطی سے بھی ملاقات کی, جدہ میں منعقدہ اسلامی ممالک کی تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا, فریقین نے غزہ کی تشویشناک صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا, انہوں نے اپنے سیاسی، دفاعی، ثقافتی، اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا, فریقین نے عوام سے عوام کے درمیان روابط بڑھانے پر اتفاق کیا,انہوں نے فلسطینی کاز کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481