اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سامبلی جنرل ہسپتال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی ہدایت

سامبلی جنرل ہسپتال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی ہدایت

سامبلی جنرل ہسپتال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی ہدایت

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہیلتھ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈویژنل لیول پر ہر مرض کے علاج کے لئے میڈیکل سٹی بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ ہر ضلع کی سطح پر برن یونٹ،کارڈیک سنٹراور چلڈرن وارڈ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر لاہور رنگ روڈ کے اطراف میں میگا میڈیکل سٹی قائم کرنے کی تجویز پر غورکیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مراکز صحت کا نظام ینگ ڈاکٹرزکے سپرد کرنے کے بعد مریضوں کی تعداد میں تین گنا تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 225آر ایچ سی ری ویمپنگ مکمل ہونے کے بعد نئے شاندار کلینک میں بدل گئے۔ مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سنٹر بنایا جائے گا۔ مراکز صحت میں بڑے ہسپتالوں کے برابر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ جنرل سرجری، گائنی،تشخیص، طبی ٹیسٹ اور دیگر سہولیات بھی میسر ہونگی۔ آر ایچ سی کی آؤٹ سورسنگ کے بعد نئے کلینک ہفتہ بھر 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مری کے سامبلی جنرل ہسپتال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف سرگودھا کی او پی ڈی کو جون تک فنکشنل کرنے اور نوازشریف کینسر ہسپتال کو مقررہ مدت میں فعال کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جناح ہسپتال پی آئی سی ٹو کو 30ستمبر تک فعال کرنے کی ہدایت کی اور بورڈ ز آف گورنر کی نامزدگی اور دیگر امور کی جلد تکمیل کا حکم بھی دیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 1147مراکز صحت میں سے 766کی ری ویمپنگ مکمل ہوچکی جبکہ 396محکمہ صحت کے سپرد کر دیئے گئے۔ پنجاب بھر کے او پی ڈی میں 6ارب 70کروڑ سے زائد کی مفت ادویات فراہم کی جا چکی ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کے لئے 12671 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کے تحت گھروں کے سروے، ڈیٹا، بیماریاں اور دیگر تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ مریم نوازہیلتھ کلینک پروگرام کے تحت ہیلتھ منیجر پورٹل پر 2230 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ چیف منسٹر سپ…


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481