اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری

اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری

 اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری-ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے،اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور  نوافل ادا کیے۔

 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے پہلے مرحلے میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی نوافل ادا کیے اور پاکستان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی، اس موقع پر سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی  ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔

 

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کل اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ اجلاس فلسطین کی موجودہ غیر معمولی صورتحال پر غور کے لیے طلب کیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481