اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بے گھرافراد کیلئے پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف

ہم اپنے مخالفین کو بھی رمضان پیکیج دیں گے، مریم نواز

پنجاب میں بے گھرافراد کیلئے پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت فری پلاٹ سکیم کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 3مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے اور ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کے لئے فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔ قرضوں کی واپسی کا تناسب 100فیصد ہے۔ پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 9661 گھر زیر تکمیل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔

انہوں نےکہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قصور، بھکر اور گجرانوالہ میں کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا اورغیرقانونی دھندے میں ملوث ایجنٹس بلیک لسٹ کر دئیے گئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481