اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شریف اللہ کا کابل حملے میں مدد کرنے کا اعتراف

شریف اللہ کا کابل حملے میں مدد کرنے کا اعتراف

شریف اللہ کا کابل حملے میں مدد کرنے کا اعتراف-داعش کے دہشتگرد شریف کی گرفتاری پر امریکی محکمہ انصاف کا بیان سامنے آ گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللہ نے ایف بی آئی حکام کے سامنے کابل حملے میں مدد کرنے کا اعتراف کیا، شریف اللہ نے گرفتار 4 حملہ آوروں میں سے دو کی شناخت کر لی۔

امریکی حکام کے مطابق شریف اللہ نے خاص طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امریکی یا طالبان کی چوکیوں پر نظر رکھی، شریف اللہ کو پانچ مارچ 2025 کو ورجینیا میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللہ پر تباہ کن حملہ کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا، شریف اللہ پر دہشت گرد تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکن سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سرغنہ شریف اللہ عرف جعفر کے پکڑے جانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا۔

سیکرٹری دفاع نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے میں امریکا اور پاکستان نے مل کر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکن انٹیلی جنس ایجنسی نے معلومات فراہم کیں اور پاکستان نے دہشت گرد سرغنہ کو پکڑا جس کے لئے ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481