اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیوزی لینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گیا

نیوزی لینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گیا

نیوزی لینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 363 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بورڈ پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز کا ٹوٹل سجا دیا۔

کیویز کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے سنچریاں بنائیں جبکہ ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے 49، 49 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی اینگیڈی نے 3، کگیسو رباڈا نے 2 جبکہ ویان ملڈر نے ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے محتاط بیٹنگ کی لیکن ٹیم کی جیت کی امیدوں کو برقرار رکھا، تاہم مڈل اوورز میں یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوائیں جس کے ساتھ ہی میچ نیوزی لینڈ کے حق میں چلا گیا۔

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری جبکہ دوسری وکٹ پر کپتان باووما اور ڈوسن کے مابین 105 رنز کی مارٹنرشپ بنی، تاہم جیسے ہی 56 رنز بنانے والے باووما اور 69 رنز بنانے والے ڈوسن آؤٹ ہوئے تو جنوی افریقہ کی بیٹنگ لائی لڑکھڑا گئی۔

اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ملر نے سنچری بنا کر کیوی بولرز کا مقابلہ کیا، لیکن رن ریٹ زیادہ ہوجانے اور وکٹیں گرنے کے باعث وہ اپنی ٹیم کو فتح کی لکیر عبور کروانے میں ناکام رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر نے 3، میٹ ہینری اور گلین فلپس نے دو دو جبکہ مائیکل بریس ویل اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ لی۔

نیوزی لینڈ فائنل میں ٹرافی کی جنگ کے آخری میچ میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ کرے گی جو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل تک پہنچی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481