اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملالہ یوسفزئی ایک روزہ دورے پر اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئیں

طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے،ملالہ یوسفزئی
ملالہ یوسفزئی ایک روزہ دورے پر اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئیں
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے اپنے گاؤں پہنچیں۔ ان کے ساتھ والد ضیاء الدین یوسفزئی اور والدہ تور پیکئی بھی تھیں.
ملالہ یوسفزئی کی آمد پر ان کے خاندان اور سکول کے بچوں نے شاندار استقبال کیااور پھر وہ اپنے آبائی گاؤں میں رشتہ داروں سے ملاقاتیں کرنے گئیں۔ ملالہ نے اپنے پرانے گھر کا بھی دورہ کیا اور وہاں کچھ وقت گزارا۔
ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے یتیم اور غریب بچیوں کے لیے تعمیر شدہ ملالہ یوسفزئی سکول کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے سکول کی طالبات سے ملاقات کی اوراُن کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان کے مسائل سنے۔  ملالہ یوسفزئی نے شاہ پور گرلز ہائی سکول میں منعقدہ تقریب  میں بھی شرکت کی اوربعد ازاں شانگلہ سے واپس اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئیں۔
۔۔۔۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481