اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنوں حملے میں ملوث تمام 16 دہشت گرد مارے گئے۔5 جوان شہید

بنوں کینٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام،6خوارج ہلاک

بنوں حملے میں ملوث تمام 16 دہشت گرد مارے گئے۔5 جوان شہید

بنوں کینٹ پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا اور اس دوران حملے میں ملوث تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن میں
چار خود کش حملہ اور شامل تھے۔

خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز بنوں چھاؤنی پر خارجی عناصر کی جانب سے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔حملہ آوروں نے چھاؤنی کی سیکیورٹی توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی فوری اور دلیرانہ کاروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن انداز میں ناکام بنا دیا۔
فرسٹریشن کے شکار دہشت گردوں نے دو بارود سے بھری گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بہادر سپاہیوں نے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور حملہ آوروں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے چار خودکش حملہ آوروں سمیت تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔اس دوران پاک فوج کے پانچ بہادر جوان مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے قربان ہو گئے۔

بیان کے مطابق متعدد خودکش دھماکوں کے بعد چھاؤنی کی بیرونی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا جس سے آس پاس موجود انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا اور بدقسمتی سے ایک مسجد اور ایک رہائشی عمارت بھی شدید متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں 13 بیگناہ شہری شہید اور 32 زخمی ہو گئے۔

دہشت گردوں کا افغانستان سے تعلق ثابت۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات سے واضح ہو گیا ہے کہ بنوں حملے میں افغان شہری براہ راست ملوث ہیں جبکہ شواہد یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ یہ حملہ افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کی ہدایت پر کیا گیا۔
فوج کے ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔
بیان کے مطابق پاکستان اپنی سلامتی کو لاحق ان سرحد پار خطرات کے خلاف ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ہمارے بہادر فوجیوں اور بے گناہ شہریوں کی قربانیاں اس غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہے کہ ہم اپنی قوم کے تحفظ کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481