اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنوں کینٹ حملہ۔شہداء کی تعداد 12 ہو گئی

b8c7fc8e 3439 4f0d 9517 dd3249f040e6

بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے حملے کے دوران شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد 12 سے تجاوز کر گئی جبکہ 32 افراد زخمی ہیں۔

دہشت گردوں نے منگل کی شام افطار کے بعد بنو کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھ خوارج کو مختلف داخلی پوائنٹس پر نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔
داخلے کی کوشش میں ناکامی پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں جس کے نتیجے میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا اور قریبی گھر کی چھت بھی گر گئی۔

d86c44f4 27e1 463b 84ce cc88b116d7e2
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں 12 شہری شہید اور 32 زخمی ہو گئے جن میں سے تین شہری مسجد میں شہید ہوئے جبکہ باقی ملحقہ بازار میں عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں جان بحق ہوئے۔
یہ حملہ عین اس وقت کیا گیا جب افطار کے وقت بازار میں لوگوں کا رش تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے تک فتنہ خوارج کے باقی ماندہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری تھی جن کا فون پر افغانستان سے رابطہ تھا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481