اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

167 سال بعد مری مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ

167 سال بعد مری مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ

167 سال بعد مری مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ

167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ،ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائیگی
550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عملدرآمد کرائے گی، ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کریگی
منصوبہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے
تاریخی پیدل راستے بحال کئے جائینگے، صفائی ستھرائی مثالی ہوگی اور سہولیات فراہم کی جائینگی،سیاحوں اور عام عوام کی سہولت کیلئے معیاری واش رومز تعمیر ہونگے
مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی انداز میں بحال کیا جائیگا،دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہونگے
مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کریں گے،معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مری کو عالمی سیاحتی سہولیات کا مرکز بنانا ہے: مریم نواز شریف
مری پاکستان اور پنجاب کی سیاحت کے فروغ کا ماڈل بنے گا،گلاس ٹرین کا منصوبہ، جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائے گی
لاہوریکم مارچ:……وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کے بڑے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی- 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عملدرآمد کرا ئے گی،ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی-منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کاحصہ ہے – والڈ سٹی اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ کی مدد اور مشاورت سے پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی -ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی-تاریخی پیدل راستے بحال کئے جائیں گے، صفائی ستھرائی مثالی ہوگی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی-مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی انداز میں بحال کیا جائے گا- دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہوں گے -عمارتوں کو تاریخی انداز کے برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا- قدیم تاریخ کو زندہ کرتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لئے پبلک سکوائر (چوراہا) بنایا جائے گا-سیاحوں اور عام عوام کی سہولت کے لیے معیاری واش رومز تعمیر ہوں گے -وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کریں گے- معیارپر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مری کو عالمی سیاحتی سہولیات کا مرکز بنانا ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مری پاکستان اور پنجاب کی سیاحت کے فروغ کا ماڈل بنے گا- گلاس ٹرین کا منصوبہ، جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائے گی-پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مری ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سٹیرنگ کمیٹی کی سربراہ ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481