اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرم حملوں میں ملوث 14 دہشتگردوں کے نام و تصاویر جاری

کرم حملوں میں ملوث 14 دہشتگردوں کے نام و تصاویر جاری

کرم حملوں میں ملوث 14 دہشتگردوں کے نام و تصاویر جاری
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پشاور نے کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری کردیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کرم میں 200 سے زیادہ افراد کے قتل میں ملوث ہیں، دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں 30 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک مقرر کردیں۔

محکمہ انسداد دہشتگردی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گرد غیرملکی آقاؤں کی ایماء پر کرم میں فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ جبکہ بچوں اور خواتین کے قتل میں بھی ملوث ہیں، دہشت گردوں کےبارے میں اطلاع دینے والوں کو انعام دیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481