اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت چھ شہید

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا، 8 افراد شہید

نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا ہو گیا جس میں 8 افراد شہید جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا، دھماکے میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامدالحق بھی شدید زخمی ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نوشہرہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش ہے، دھماکے میں مولانا حامدالحق کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں، مختلف علاقوں میں تھریٹس موجود ہیں، جمعہ کیلئے 25 جوان تعینات تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481