اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رمضان المبارک پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

رمضان المبارک پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔

رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا، اس کے علاوہ مختلف شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو کوئی شہادت نہیں ملی۔

ڈی جی اوقاف پنجاب کا کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، رمضان المبارک کے چاند سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

کراچی اور کوئٹہ کی زونل کمیٹیوں کو بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پر ہوئی ہے، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی، نظر آنے کے لیے چاند کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481