اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ریالہ سوار گلی روڈ حادثہ کے مرحومین کی نماز جنازہ آج ہو گی

ef245a61 a88b 46de 9807 d8ab39f08a24

ایوبیہ ریالہ سوار گلی روڈ پہ المناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی.

27 فروری 2025 بروز جمعرات،شام 7 بجے کے قریب راولپنڈی سے براستہ مری، سوار گلی روڈ (بیروٹ خورد سیرگوہ) جانے والی ایک بدقسمت ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی(نمبر 4741) ایوبیہ ریالہ کے مقام پر شدید بارش کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 قیمتی جانیں چلی گئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں مہتاب عباسی، جبران عباسی ، ڈرائیور تنظیم عباسی اور زوجہ اعتبار شامل ہیں۔

اس افسوسناک حادثے نے علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے، کئی معصوم بچے یتیم ہو گئے اور پورے گاؤں میں غم اور دکھ کی لہر دوڑ گئی۔ مرحومین کی

نماز جنازہ آج بروز جمعہ 28 فروری کو ادا کی جائے گی.
مہتاب عباسی موھڑہ کی نمازِ جنازہ دن 12:30 بچے, تنظیم عباسی سیرگوہ 2:00 بجے اور جبران عباسی بٹالہ 3:00 بجے ادا کی جائیگی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481