اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

موجودہ حکومت نے عمران خان کو فرشتہ بنا دیا،شاہدخاقان

موجودہ حکومت نے عمران خان کو فرشتہ بنا دیا،شاہدخاقان

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا دورہ حکومت میں رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کوسوچنا چاہئے کہ ان رویہ کیسا تھا، موجودہ حکومت کی وجہ سے لوگ بانی کارویہ بھول گئے، موجودہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کوفرشتہ بنا دیا۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے دو روزہ کانفرنس کیلئے ہال بک کیا ہواتھا، جب ہم وہاں پہنچے تو ہوٹل کے باہرسیکیورٹی تھی اورگیٹ بند تھا، ہم نے بتایا کہ وزیراطلاعات نے اجازت دی ہے۔

شاہد خاقان عباسی حکومت نے ہوٹل کے باہرسیکیورٹی تعینات کی تھی، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں، حکومت آئین کے نام سے بھی خائف رہتی ہے، ہم کوئی جلسہ نہیں کررہے تھے، کانفرنس تھی، گزشتہ سال حکومت اوراپوزیشن نے کوئی کام نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن تواپنا آئینی کام پوراکرے۔

انھوں نے کہا کہ ہم آئین اورقانون کی بالادستی چاہتے ہیں، میں آج کی کانفرنس کو انتہائی کامیاب مانتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کا دورہ حکومت میں رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو سوچنا چاہئے کہ ان کا رویہ کیسا تھا، موجودہ حکومت کی وجہ سے لوگ بانی کارویہ بھول گئے، موجودہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کوفرشتہ بنادیا۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں الیکشن چوری ہوئے ہیں اس لیے ان کو مسئلہ ہے وہ ہر چیز سے خائف رہتے ہیں وہ آج آئین کے نام سے بھی خائف ہیں۔ ہمارا جلسہ نہیں تھا، ایک کانفرنس تھی جس میں زیادہ سے زیادہ بیس تیس لوگ ہوتے ہیں جو ٹیبل کے گرد بیٹھتے ہیں اور بات کرتے ہین، وہ کانفرن آئین اور ملک میں قانونی کی حکمرانی کے حوالے سے تھی یہ دنوں چیزیں ملک میں نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذات، اپنے ضمیر سے مسئلہ ہے، جو لوگ چوری سے آتے ہیں ان کا ضمیر انھیں ملامت کرتا ہے۔ موجودہ حکومت اقتدار کے زعم میں ہے، ہماری کانفرنس کامیاب تھی، سب نے اعلامیے پراتفاق کیا۔ مولانا فضل الرحمان ملک میں ہوتے تو ہمیں جوائن کرلیتے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481