راولپنڈی سے لہور کس جانے والی ٹویوٹا ہائی ایس ایوبیہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ جام بہک ہونے والوں میں ڈرائیور تنظیم بھی شامل ہے۔مقامی پولیس نے حادثے میں 3 اموات کی تصدیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے بیروٹ خورد لہور کس جانے والی ٹویوٹا ہائی ایس نمبر 4741 جمعرات کی شام ایوبیہ کے قریب ریالہ کالابان کے مقام پر خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ سڑک پر شدید پھسلن کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ہائی ایس بے قابو ہو کر نشیب میں واقع ایک مکان کی چھت پر جا گری
اطلاعات کے مطابق حادثے میں چار افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہو گئی تاہم علاقے میں شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔شدید بارش کے باوجود اس پاس کے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ امدادی کاروائیوں کے لیے پہنچ گئے جبکہ سوشل میڈیا پر خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
