اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اے این پی رہنما کی نواز شریف سے ملاقات

اے این پی رہنما کی نواز شریف سے ملاقات

 

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کی تنظیم کی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں اے این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان کامسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

 

زاہد خان نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستان اورخیبرپختونخواہ کے عوام کومسائل سے نجات دلواسکتا ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلوا کر سکون لوٹایا۔

 

انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل جیسا منصوبہ جو کہ سفید ہاتھی بن چکا تھا اسے نواز شریف نے مکمل کروایا۔

 

نواز شریف نے زاہد خان کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور بولا کہ زاہد خان منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں ،ان کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

 

نواز شریف نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوااسے سیاسی بحرانوں میں دھکیلا گیا، پاکستان کی ترقی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں ہوگاجب تک تمام صوبے اس میں شریک نہ ہوں۔ اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

 

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں ہوگاجب تک تمام صوبے اس میں شریک نہ ہوں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481