اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ولی عہد ابوظہبی کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازدیا گیا

ولی عہد ابوظہبی کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازدیا گیا

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئربیس پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا والہانہ استقبال کیا۔

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے، خاتون اول آصفہ بھٹو، بلاول بھٹوزرداری بھی تقریب میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے۔

صدرآصف علی زرداری نے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زاید النہیان کو نشان پاکستان عطا کیا اور کہا کہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481