اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیلم ​گریس ویلی میں برفانی تودہ گرنے سے تین نوجوان جاں بحق

نیلم ​گریس ویلی میں برفانی تودہ گرنے سے تین نوجوان جاں بحق

نیلم ​گریس ویلی میں برفانی تودہ گرنے سے تین نوجوان جاں بحق ہو گئے ،ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کے لیےمقامی لوگوں، پولیس اور پاک فوج کی ٹیموں کا مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ​آزادکشمیر کے ضلع نیلم کےبالائی علاقہ گریس ویلی میں منگل کی صبح جنگل میں گئے پانچ نوجوان برفانی تودہ کی زد میں آگئے.​ان میں سے دو نوجوان جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ تین نوجوان منیرولد عالمگیر،تصیل ولد سیدمہران اور وحید ولدمشکور ساکنان پھولاوئی گلیشئرز کے نیچے دب گئے ہیں۔ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کے لئے پاک فوج پولیس اورمقامی لوگوں کی ٹیمیں ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کے لئے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔مقامی شہری نمبردار اشفاق احمد خان کے مطابق برف باری اور موسمی ،دت کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایس پی نیلم خواجہ صدیق احمد نے بتایا کہ حادثہ کی جگہ دس ہزار فٹ کی بلندی پر دودھ گئی کے مقام پر پیش آیا ہے بچ جانے والے نوجوانوں کے مطابق جنگل میں شکار کے لئے لئے گئے ہوئے تھے۔جس جگہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں دس فٹ سے زائد برف پہلے سے موجود ہے۔جبکہ مزید برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481