اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے ہیں۔

 

ازبک وزیراعظم، وزیر خارجہ اور تاشقند کے میئر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

 

تاشقند پہنچنے کے بعد وزیراعظم پاکستان نے یادگار آزادی کا دورہ کیا، پھول رکھے، عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ازبک عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ازبک صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاک ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

 

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں قائم آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا۔

 

آذربائیجان کے حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، شہباز شریف نے عوام کو فراہم کی گئی سہولیات کی تعریف کی۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے اس دوران اسلام آباد میں خدمت مرکز طرز کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481