اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حسن نصراللّٰہ،ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا

حسن نصراللّٰہ، ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں لوگ شریک

 

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ اور سیکریٹری جنرل ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللّٰہ کو بیروت ایئرپورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا، ان کا جسد خاکی تدفین کیلئے اسٹیڈیم سے لے جایا گیا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں سوگواران موجود تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہاشم صفی الدین کو پیر کو جنوبی لبنان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

حسن نصر اللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے تھے۔

بیروت میں امن و امان قائم رکھنے کےلیے فوج اور داخلی سیکیورٹی فورسز کے یونٹس تعینات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ حسن نصراللّٰہ 27 ستمبر 2024 کو اسرائیل کے جنوبی بیروت پر فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے، جس میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے 85 ٹن دھماکہ خیز مواد سے ضاحیہ میں 6 رہائشی عمارتیں تباہ کر دی تھیں۔ جبکہ سید ہاشم صفی الدین 3 اکتوبر 2024 کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481