اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملکہ کوہسار مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

ملکہ کوہسار مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

ملکہ کوہسار مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے مری میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،محکمہ موسمیات نے مزید پیشگوئی کی کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم سرگودھا شہر میں چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ، قصور، لاہور ایئرپورٹ، سٹی، ملتان ایئرپورٹ، نارووال، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی میں بارش ریکارڈ ہوئی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ23سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب46رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح170فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس پو لو گرائونڈ 229،ذکی فارمز 128، عسکری ٹین 237،طفیل روڈ 203،پاور زون317، فدا حسین روڈ 231، ٹرینٹی سکول لا ہور179اورفیز ایٹ ڈی ایچ اے میں192ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481