اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا

فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا

 

اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیکر کہا کہ فواد چودھری بھگوڑا ہے،میں نے بانی پی ٹی آئی سے اس بات کی تصدیق کی،بانی پی ٹی آئی نے کہاانہوں نے ایسا نہیں کہا ہے۔
میں نے شعیب شاہین کو کہا بانی کا نام لیکر ایسی باتیں نہ کیا کریں،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہم دونوں نے صلح کرلی، معاملہ ختم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،اسے اس کی حرکت سے بڑھ کر جواب دیا ہے۔

فواد چوہدری ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے،اس سے میرا کوئی راضی نامہ نہیں ہوا،وہ پلاننگ کرکے آیا تھا اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481