اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی اے ایف کی سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں کامیاب شرکت

پی اے ایف کی سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں کامیاب شرکت

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں کامیاب شرکت کے بعد سعودی عرب سے واپس پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے دستے میں جے ایف 17 بلاک تھری لیڈ فائٹر ایئر کرافٹ، جنگی پائلٹس، تکنیکی عملہ شامل تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پی اے ایف فائٹرز نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر واپسی کی نان سٹاپ پرواز کی، نان سٹاپ پرواز کے دوران فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا، مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان، قطر کی افواج نے حصہ لیا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ کی فضائی افواج نے بھی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری نے اپنی غیر معمولی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی آپریشنل صلاحیت اور تکنیکی صلاحیت کی وسیع پیمانے پر تعریف کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں پی اے ایف کی کامیاب شرکت پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل تربیت کے اعلیٰ معیار کی عکاسی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481