اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مصطفیٰ کو دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا

مصطفیٰ کو دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا

 

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش آج پولیس کو مل گئی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا۔

23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا، مقتول کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے جایا گیا، لاش کو گاڑی میں جلایا گیا، ملزمان نے لاش کی نشاندہی کی، اب تک کی تحقیقات کے مطابق ارمغان اور شیراز نے گاڑی کو آگ لگائی، تاہم ابھی تک ہمیں قتل کے محرکات کا پتا نہیں چل سکا۔

ڈی آئی جی مقدس حیدر نے کہا کہ لاش اورگاڑی حب کے ایک پولیس اسٹیشن کے قریب سے ملی، حب کے تھانے میں نامعلوم جلی ہوئی گاڑی اورلاش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لاش کو بلوچستان پولیس نے ایدھی کے حوالے کیا، ایدھی نے لاش کو لاوارث سمجھ کر دفنا دیا، لاش کو نکالنے کے بعد ڈی این اے سے دوبارہ تصدیق کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ ارمغان اور شیراز بخاری دوست ہیں، مصطفیٰ عامر بھی ان کا دوست تھا، نیو ایئر پر ان دوستوں کی تلخ کلامی ہوئی، مصطفیٰ کو ارمغان نے اپنے گھر فون کرکے بلایا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481