اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کو ہراکرنیوزی لینڈ نے تین ملکی سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان کو ہراکرنیوزی لینڈ نے تین ملکی سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان کو ہراکرنیوزی لینڈ نے تین ملکی سیریز اپنے نام کرلی

نیوزی لینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر تین ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔ کیویز نے 243 رنز کا ہدف باآسانی 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

فائنل میچ میں پاکستان نے حریف ٹیم نیوزی لینڈ کو 243 رنز کا ہدف دیا ہے، گرین شرٹس 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 242 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 57 اور ٹام لیتھم نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیون کونوے 48 اور کین ولیمسن نے 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نسیم شاہ نے 8 اوور میں 43 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی طرف سے کپتان محمد رضوان 46، سلمان علی آغا 45، طیب طاہر 38، بابر اعظم 29، فہیم اشرف 22 اور نسیم شاہ 19 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔

گزشتہ میچ میں 354 رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم پاکستانی ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کو بڑا ہدف دینے میں ناکام ثابت ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ول اورورکے نے 4 جبکہ مچل سینٹنر اور مائیکل بریس ویل نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481