اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہرنائی میں کان کنوں کی گاڑی پر دھماکا، 10محنت کش جاں بحق

14113026587cd9b

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں شاہ رگ کول مائنز ایریا ٹاکری میں پک آپ گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی. لیویز کنٹرول روم کے مطابق

پک آپ گاڑی میں سوار دس محنت کش افراد کے جان بحق اور چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.

پک آپ گاڑی میں سوار افراد کوئلہ کانوں میں کام کرنے کےلیے جارہے تھے،

زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کر دیا گیا.

اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ متعلقہ علاقےمیں پہنچ گئے،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کے پی کے شہر سوات سے بتایا جاتا ہے.

ڈپٹی کمشنرہرنائی نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق اورزخمی کان کن مزدورتھے،

صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی  نے  دھماکے کی مذمت اور دھماکے کے نتیجےمیں مزدوروں کی وفات پر اظہارافسوس کیا ہے۔

صدرنے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی بلوچستان میں مزدوروں کی گاڑی پردھماکے کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ درندوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481