اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران کا آرمی چیف کو تیسرا خط بھجوانے کا فیصلہ

عمران کا آرمی چیف کو تیسرا خط بھجوانے کا فیصلہ

 

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا ہے، خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمز، حکومتی پالیسیوں سے جمہوریت کو پہنچنے والے نقصان سمیت 6 نکات پر مشتمل ہوگا۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط 6 نکات پر مشتمل ہوگا،

بانی پی ٹی آئی نے تیسرے خط سے متعلق نکات نوٹ کرواکے ہدایات دیں۔

بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے، دہشتگردی رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں، 20 ارب ڈالر کا سرمایہ ملک سے باہر چلا گیا ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ شیر افضل مروت کا معاملہ پارٹی کا انٹرنل معاملہ ہے، پارٹی اس پر اپنا موقف دے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481