اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کو 8 فروری مینار پاکستان جلسہ کی اجازت نہ مل سکی

پی ٹی آئی کو 8 فروری مینار پاکستان جلسہ کی اجازت نہ مل سکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا، 8 فروری کو لاہور میں کرکٹ میچ، انٹرنیشنل اسپیکر کانفرنس، ہارس اینڈ کیٹل شو جیسے اہم ایونٹس ہیں، ان ایونٹنس کی وجہ سے پہلے ہی سیکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جا چکے ہیں۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے حکم دیا تھا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ہدایت کی تھی کہ آج ہی 5 بجے شام تک درخواست پر فیصلہ کریں۔

جسٹس فاروق حیدر نے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور موسیٰ رضا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت نہ ملی تو پورا پاکستان جلسہ گاہ بن جائے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481