اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کینسر ہسپتال میں مریضوں کا علاج مفت ہوگا،مریم نواز

کینسر ہسپتال میں مریضوں کا علاج مفت ہوگا،مریم نواز

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کینسر کے علاج کے لئے پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال لاہور میں زیر تکمیل ہے۔ نوازشریف کینسر ہسپتال میں ہر سٹیج کے ہر مریض کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کینسر سے بچاؤکے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی اشد ضروری ہے۔پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔ کینسر قابل علاج مرض ہے اور مناسب احتیاط سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کے لئے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ کینسر کے باعث اپنی ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی۔ عام آدمی کے لئے کینسر کا مہنگے علاج کے اخراجات ادا کرنا مشکل ہے، ریاست اپنا کردار نبھائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ چاہتی ہوں عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہوں۔فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے،عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481