اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی سنیارٹی لسٹ جاری کردی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی سنیارٹی لسٹ جاری کردی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی سنیارٹی لسٹ جاری کردی گئی
ہائی کورٹ انتظامی کمیٹی تبدیل کر دی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین مقرر کردیے گئے، سینئرترین جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو انتظامی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنیارٹی لسٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج ہوں گے، جسٹس محسن اختر کیانی سنیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر پر چلے گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے، جسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

جسٹس بابر ستار کا سنیارٹی لسٹ میں پانچواں اور جسٹس سردار اسحاق خان کا چھٹا نمبر ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر پر ہیں، جسٹس خادم حسین نویں اور جسٹس اعظم خان دسویں نمبر پر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنیارٹی لسٹ میں جسٹس آصف گیارہویں اور جسٹس انعام امین منہاس بارہویں نمبر پر ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی بھی تبدیل کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پروموشن کمیٹی سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگی۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481