اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان-سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے لئےبجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کے مطابق کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کروا دی ہے، جس کے تحت مالی سال 25-2024 کی دوسری سہ ماہی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔

منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی جس سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 12 فروری 2025 کو درخواستوں پر عوامی سماعت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی، کے الیکٹرک صارفین پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جبکہ لائف لائن صارفین کو ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کراچی کے سوا ملک کے باقی ماندہ صارفین کیلئے نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل 5 بار بجلی سستی کر چکا ہے اور چھٹی بار بجلی سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481