اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری اور گلیات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

سرکل بکوٹ ایوبیہ ٹھنڈیانی کے پہاڑوں پر برفباری کا آغاز

ملکہ کوہسار مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات نتھیا گلی ایوبیہ خانسپور ،ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی، میرا جانی اور ٹھنڈیانی میں برفباری کا تیسرا سپیل شروع ہو گیا
برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق گلیات کے علاقوں ڈونگاگلی۔ چھانگلہ گلی، خیراگلی، میراجانی میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے.ایبٹ آباد شہر اور اطراف کے علاقہ شدید ترین سرد ہواوں کی لپیٹ میں آگئے، ایبٹ آباد شہر کا پارہ 2 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

مرکزی شاہراہ مری اور اطراف کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، برف باری کے آغاز کیساتھ ہی سیاحوں نے گلیات کا رخ کر لیا،گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو کی ٹیمیں برف ہٹانے میں مصروف ہیں.

ضلعی حکومت نے سیاحوں کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481