اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی کو بتایا جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی،گنڈاپور

بانی کو بتایا جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی،گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےانکشاف کیا ہے کہ میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی۔

صوبے کی جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیے جانے کے پروگرام کے افتتاح پر خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی 39 جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے، تمام جیلوں کو ایک ڈیٹا بیس پر کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم سے قیدیوں کے مقدمات اور ملاقات میں آسانی ہوگی، قیدیوں کے رشتے داروں پر بھی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ قیدیوں کے جیل میں کام کرنے سے سرمایہ ان کے گھروں کو بھیجا جارہا ہے، قیدیوں کے رشتہ داروں پر بھی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب روپے سے جیلوں کا مینو اچھا کیا گیا، صوبے کی جیلوں کی حالت بہتر بنانے کےلیے کام کر رہے ہیں، قیدیوں کو سزا نہیں ان کی اصلاح کی جاتی ہے، قیدیوں کو اچھا ماحول دیں گے تو ان کی اصلاح ہوگی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں جیل جا کر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی، قیدیوں کو قانونی امداد بھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں سے ملاقات کےلیے انتظار کرنا پڑتا تھا، اب یہ رشتہ دار گھروں سے ویڈیو کال پر ملاقات کرسکیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481