اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گنڈاپور کا وزیر اعظم شہباز شریف کو خط،اہم مطالبہ کر دیا

گنڈاپور کا وزیر اعظم شہباز شریف کو خط،اہم مطالبہ کر دیا

 

علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں ضم اضلاع کے فنڈز پر وفاقی کمیٹی کے قیام کو آئینی خلاف ورزی قرار دے کر نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا اور ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق وفاقی حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کے اضلاع خیبرپختونخوا میں ضم ہو گئے ہیں اور آئین کے مطابق ان اضلاع کے تمام انتظامی اختیارات خیبرپختونخوا حکومت کے پاس ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن آئین کی خلاف ورزی ہے اور یہ صوبائی حکومت کے اختیارات کو بھی نظر انداز کرتا ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متنازعہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے، اور کہا کہ صوبائی حکومت اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر سکتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481