اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھرمذاکرات کریں گے،علی محمد خان

حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھرمذاکرات کریں گے،علی محمد خان

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کمیشن کا اعلان کردے پھرمذاکرات شروع ہوجائیں گے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کوشروع ہوئےایک ماہ ہوگیا ہے، ہم نےمذاکراتی عمل کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا، حکومت کی طرف سےکچھ لوگ سنجیدہ نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلےملٹری کورٹ اورپھربانی کوسزا سنائی گئی،عمران خان کو سزا اورحامد رضا کےگھرچھاپےنےمذاکرات کےماحول کوخراب کیا،عمل میں آخری کیل حامد رضا کےگھرچھاپےنےٹھونک دی ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کےلیےمخلص نہیں ہے، وزیراعظم آج کمیشن بنانےکا اعلان کردیں، حکومت کے اعلان کے بعد مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ جوفریق عدالت سےبھاگتا ہےاس کی نیت میں فتورہوتا ہے،اگران کوکوئی مسئلہ نہیں توجوڈیشل کمیشن سےکیوں بھاگ رہےہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481