اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

بانی، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں۔

مذکورہ درخواستوں کی سماعت کل عدالت عالیہ میں ہوگی، اس سلسلے میں بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

عدالت نے اعتراضات دور کر کے درخواستوں کو سماعت کےلیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481