اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہونہار سکالر شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل ہو گیا

7d1848bc 3d4b 4453 8976 249fbabe4e11

 

ہونہار سکالر شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل ہو گیا.غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ نویں تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چیک تقسیم کر کے باقاعدہ آغاز کیا اور طلبہ کیلئے نئے جدید ترین لیپ ٹاپ کی رونمائی کی۔

تقریب میں طالب علم شاعرہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو ان الفاظ میں منظوم خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خود سٹیج پر آکر طلبہ میں چیک تقسیم کر کے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہونہار سکالر شپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔مریم نواز شریف کی ہدایت پرطلبہ کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے طلبہ کوجنرل سلامی پیش کی۔پولیس وردی میں ملبوس ننھی بچی بھی پولیس دستے میں شامل تھی،

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے1250 طلبہ میں 3کروڑ 14لاکھ روپے مالیت کے سکالرشپ تقسیم کیے گئے۔ میرچاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے 35 طلبہ کو 13 لاکھ 80 ہزار روپے سکالرشپ ملے۔یونیورسٹی آف لیہ 292 طلبہ کیلئے 72لاکھ94ہزار روپے کے ہونہار سکالر شپ فراہم کیے گئے۔غازی یونیورسٹی کے 100طلبہ کو 49لاکھ 35ہزار روپے کے ہونہار سکالر شپ سے نوازا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481