اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں.شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی ن لیگ چھوڑ گئے

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں الیکشن چوری ہوگا وہاں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا، ہمیں آئین پاکستان پر عمل کرنا ہوگا۔

لاہور میں جاری دو روزہ افکاری تازہ میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاست دان ملک کا بادشاہ بننا چاہتا ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی شہرت ان کی اپنی وجہ سے نہیں بلکہ باقی سیاسی جماعتوں کی ناکامی کے باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ووٹ کو عزت دو کی بات کی، آج وہ آئین کی بات کرتا ہے اور لوگ ان کے ساتھ ہیں، جب کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہوں یا باہر، یہ حکومت چلنے والی نہیں کیوں کہ حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں اس لیے وہ نہیں چل سکتی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس لیے ان باتوں کو چھوڑیں اور اپنے مسائل پر توجہ دیں کیوں کہ مسائل اتنے بڑے ہیں اگر آپ عمران خان، نواز شریف یا زرداری کو ہر چیز دے دیں تو بھی یہ کام نہیں کرسکتے اور یہی آج ملک کی حقیقت ہے۔تقریب کے دوران 26ویں آئینی ترمیم کے ملک پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین قانون اور تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس سے شہری آزادی ختم ہوچکی ہے معاشرے میں ہونے والے ظلم کے خلاف عوام کو کھڑا ہونا پڑے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481