اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کی رہائی نہیں چاہتے . عظمٰی بخاری

پی ٹی آئی والوں کیساتھ موئے موئے ہوگیا،عظمیٰ بخاری

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کا منصوبہ کرتا ہے، چیلے باہر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔اس کی پارٹی کے لوگ خود نہیں چاہتے یہ جیل سے باہر آئے.کل تک جو سب کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن اور بیوی اسکے جیل میں رہنے کے سب سے بڑے بینفشری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو ان مہاتما کی خواہش پر 2018 کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا پھر باپ کے سامنے گرفتار کروایا گیا۔ مریم نواز آج تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلی بن کر پنجاب کی خدمت کررہی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ فتنے اور فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکے ہیں۔ جس کی فطرت میں ڈنگ مارنا ہو اس سانپ کو دودھ پلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسکی پارٹی کے لوگ خود نہیں چاہتے یہ جیل سے باہر آئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481