اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کیلئے62 ارب منظور

ہم اپنے مخالفین کو بھی رمضان پیکیج دیں گے، مریم نواز

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لئے62 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے-وزیر اعلیٰ نےمئی تک 40ہزار لون دینے کاہدف مقررکر دیااور لون دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے لون 15 سے بیس لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیاہے-

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو۔ اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباًپانچ ہزار شہری اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت لون لے چکے ہیں۔اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 4200سے زائدمکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے-یہ امر قابل ذکر ہے کہ روڈااورہاؤسنگ اینڈاربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر دیئے جا رہے ہیں۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481