اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ پیر کو 11 بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل 13 جنوری کو 11 بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ، سپیشل سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، اڈیالہ روڈ پر پولیس کی پکٹس میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سنائیں گے، فیصلہ سنانے سے متعلق معلومات بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کو عدالتی احکامات جاری کر دیئے گئے۔

خیال رہے احتساب عدالت نے فیصلے کو دو بار موخر کیا، فیصلہ 18 دسمبر2024ء کو محفوظ کیا گیا تھا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481