اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک کو آگے لے جانے کے لیے کردار گورنر ز کا ہوگا،گورنر پنجاب

Governors will have a role to play in taking the country forward, says Punjab Governor

کراچی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے گورنرز کا قلیدی کردار ہو۔ انہوں نے کہا ملک کے درپیش چیلنجز میں گورنرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اورگورنرز صوبوں اور وفاق کے درمیان ربط کا اہم کردار ادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی گورنرزسمٹ لاہور میں منعقد ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ پہلی تاریخ ساز گورنرز سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے علاوہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندو خیل، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی بھی شرکت کی۔ تقریب میں گورنرز کے کردار اور اختیارات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پچھلے 8 سے 9 ماہ کے عرصے سے ملک بہتری کی طرف گامزن ہے تاہم ملک کے امن و امان کے خاطر تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے سیاست بعد میں ہے اور ہم سب ریاست اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، سمٹ کا مقصد بین الصوبائی ہم آہنگی میں بہتری پیدا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے اختیارات کسی کو نہیں دیں گے نہ ہی کسی اور کے اختیارات لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک مشکل میں تھا، الیکشن کے بعد اتحادی حکومت بنی اور یہ حکومتی اتحاد ملک کی سا لمیت کے لیے کیا گیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک تمام گورنر ز اپنے صوبوں میں قلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنر ہاؤس کے باہر فری دستر خوان کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا ہے، پنجاب میں جو غریب آدمی اپنی بیٹی کی شادی نہیں کراسکتا وہ گورنر پنجاب کی طرف سے کرائی جائے گی۔
قبل ازیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تفصیلی ملاقات کی اور ملک کے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر پنجاب نے ملک کے مفاد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی کاوشوں کو بھی سراہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481