اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نوازکی غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

وزیر اعلیٰ پنجاب کی غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والے ملزم کو کھوکھر ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے ملزم بلال پر پیکا قانونی کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے مریم نواز اور اماراتی صدر کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی غیر اخلاقی تصویر پھیلانے والے 154 اکاؤنٹس کی بھی نشاندہی کر لی۔ اور ایف آئی اے لاہور کی خصوصی ٹیم معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

 

ایف آئی اے ٹیم نے دیگر اداروں سے ملک سے باہر بیٹھے ملزمان کی نشاندہی میں مدد کی درخواست کر دی۔

 

تحقیقات کے مطابق دوست ممالک کے صدر کے خلاف مہم میں ایک ہزار 134 اکاؤنٹس سے 2 لاکھ سے زائد پوسٹیں لگائی اور شئیر کی گئیں۔ ایف آئی اے لاہور میں غیر اخلاقی اے آئی (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے خلاف انکوائری نمبر 50/2025 درج کی گئی۔ اور مقدمہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 20، 21 اور 24 کے تحت درج کیا گیا۔

 

ایف آئی اے حکام کے مطابق ان ویڈیوز کا مقصد پاکستان کے دوستانہ ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات خراب کرنا بتایا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق الزام علیہ شخص بلال حسین ولد محمد حنیف کے زیر استعمال فیس بک اکاؤنٹ اور موبائل فون کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481