اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ

پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ

لاہور کے شادی ہال میں 51 شادیوں کی اجتماعی تقریب سے دھی رانی پروگرام کا آغاز کیا گیا، جن میں سے 5 کرسچن جوڑے بھی شامل تھے۔

دوران تقریب وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو مبارک باد اور دعائیں دیں جبکہ ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران نے دعا کرائی۔

اس موقع پر نو بیاہتا دلہا اور دلہن کو میٹرس، کھانے، پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ اور دیگر سامان کے تحائف دیے گئے جبکہ تقریب کے شرکاء کو محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت ظہرانہ دیا گیا۔

مریم نواز نے دھی رانی پروگرام کے تحت سلامی کارڈ کی لانچنگ بھی کی اور ہر دلہن کو کارڈ دیا، جس کے ذریعے وہ 1 لاکھ روپے سلامی حاصل کرسکیں گی۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شادی بچوں اور والدین کےلئے ایک جذباتی لمحہ ہوتا ہے، دعا گو ہوں، میں بھی آپ کی ماں ہوں، میں بھی خوش ہوں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481