اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی کی ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر

بانی کی ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 13 جنوری کو درخواستوں پر اعتراض کی سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواستوں کے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

ہائیکورٹ آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا وکالت نامے پر نشان انگوٹھا نہیں، درخواستوں میں دیگر مصدقہ دستاویزات لف نہیں کی گئیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کےلیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481