اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی پی ٹی آئی ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، شیخ وقاص اکرم

بانی پی ٹی آئی ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، شیخ وقاص اکرم

 

پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟ مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی رسائی اپنے قائدین تک ہے ہماری رسائی بانی تک ختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ہماری پہلی ملاقات جامع نہیں تھی، ہم کھلے ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے بات چیت چاہتے تھے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور کہاکہ مطالبات لکھ کر دے دیں، مذاکرات کی تیسری نشست میں مطالبات لکھ کر دیے جائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ تیسری نشست میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنا چاہیے، جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے چلانا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سنگجانی کا جلسہ ملتوی کروانا ہو تو صبح 7 بجے جیل جانے دیتے ہیں، بانی سے ملاقات نہیں کروائی جاسکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے، مذاکرات کی تیسری نشست سے پہلے یہ ملاقات انتہائی ضروری ہے، ہماری مذاکراتی کمیٹی مکمل با اختیار ہے، ہم انصاف چاہتے ہیں، حکومت کو انصاف دینا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علم نہیں کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کوئی نہیں گیا، ایسا ممکن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہو اور کوئی نہ جائے، بانی سے ملاقات میں حکومت کی جانب سے مشکلات پیش آتی ہیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان علی امین پل کا کردار ادا کر رہے ہیں؟، جس کے جواب میں شیخ وقاص نے کہا کہ نہیں اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے۔

شیخ وقاص اکرم سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ حکومت کا سیم پیج کب پھٹنے والا ہے؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا پیج ہی نہیں پوری کتاب غائب ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولتوں سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے، ان کو نیند نہیں آرہی کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ہمارے ساتھ کیا ہوگا، جیل میں قید پی ٹی آئی کارکن سورج نہیں دیکھ پاتے، 15 افراد کی گنجائش والی قیدی وین میں 50 افراد کو لایا جاتا ہے، جیل میں قید پی ٹی آئی کارکنوں کو ٹھیک کھانا نہیں دیا جا رہا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، پنجاب میں نہایت نالائق حکومت ہے، جو آپ نے کیا ہے تو کھل کر بات کریں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481